Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے حاملہ خواتین میں سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ، تحقیق

Now Reading:

کورونا سے حاملہ خواتین میں سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ، تحقیق

حمل کے آخری ایام میں کورونا کا شکار ہونے والی خواتین میں بچے کی پیدائش کو لے کر سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایڈنبرگ، گلاسگو، ایبرڈین، Strathclyde یونیورسٹیوں، سینٹ اینڈریوز پبلک ہیلتھ اور وکٹوریہ یونیورسٹی آف ولنگٹن کی جانب سے کی گئی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق حمل ٹھہرنے سے 28 روز قبل کورونا سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین میں بچے کی قبلِ از وقت پیدائش، مردہ پیدائش، اور پیدائش کے بعد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے خطرناک خدشات کووِڈ ویکسینیشن نہ کروانے والی خواتین میں زیادہ ہو سکتے ہیں تاہم اسی لئے شادی شدہ خواتین کو لازمی ویکسین لگوانی چاہیئے۔

اس تحقیق میں اسکاٹ لینڈ کی تمام حاملہ خواتین (87 ہزار سے زیادہ) کے دسمبر 2020 سے اکتوبر 2021 کے دوران کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس عرصے میں حاملہ خواتین میں دیگر گروپس کے مقابلے میں ویکسینیشن کی شرح کم تھی جس وجہ سے انہیں زچگی کے بعد بچے کی پیدائش کے دوران سنگین پیچیدگیوں کا سامنا ہوا۔

Advertisement

تحقیق میں بچوں کی اموات کے ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پیدائش سے 28 دن قبل کووڈ کی شکار ہونے والی ماؤں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں اموات کی شرح ہر ایک ہزار میں سے 23 تھی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے ویکسینیشن نہیں کروائی تھی ان کے ہاں ہی پیدا ہونے والے بچے ہلاک ہوئے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ حمل کے آخری ایام میں کووڈ کا شکار ہونے والی خواتین کے ہاں قبل از وقت پیدائش کی شرح 17 فیصد تھی۔

 اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر میڈیسین میں شائع ہوئے، جس میں ماہرین نے کہا ہے کہ کووڈ ویکسینز حاملہ خواتین اور بچوں کے تحفظ اور انہیں جان لیوا پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہیں اس لئے ویکسین ضرور لگوائیں اور اپنا اور اپنے بچے کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر