مردوخواتین کے مغربی طرز کے لباس میں کچھ معمولی فرق ہی ہوتا ہے، جن میں سے ایک فرق شرٹس کے بٹنوں میں ہوتا ہے۔
آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ مردوں کی شرٹ کے بٹن دائیں طرف جبکہ خواتین کی شرٹ کے بٹن بائیں طرف لگے ہوتے ہیں۔
اس فرق کی ابتداءصدیوں قبل ہوئی جب مرد تلواروں سے جنگیں لڑا کرتے تھے جبکہ خواتین گھر میں بچوں کی پرورش کیا کرتی تھیں۔
تاہم مرد کو جنگ کے دوران سیدھے ہاتھ سے تلوار چلاتے ہوئے اپنے دفاع میں شرٹ اتارنی پڑ جاتی تھی، لہٰذا اس کی شرٹ کے بٹن دائیں طرف رکھے گئے تاکہ وہ سیدھے ہاتھ سے تلوار چلاتے ہوئے بائیں ہاتھ سے آسانی سے شرٹ کے بٹن کھول سکے۔
اسی طرح خواتین عموماً بچہ اپنے بائیں ہاتھ میں اٹھاتی ہیں اور ان کا دایاں ہاتھ فارغ ہوتا ہے لہٰذا ان کی شرٹس کے بٹن بائیں طرف لگانے شروع کیے گئے ۔
اس کے علاوہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مردوخواتین کی شرٹس کی کٹنگ میں فرق ہوتا تھا جو صرف پہننے پر ہی معلوم ہوتا تھا لہٰذا اکثر خریدار غلطی سے دوسری صنف کی شرٹ لے جاتے تھے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے دونوں کی شرٹس کے بٹن الگ الگ سمت میں لگانے شروع کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
