Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنگنا وناوت کا دیپیکا کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ

Now Reading:

کنگنا وناوت کا دیپیکا کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ

کیریئر کے آْغاز سے ہی بولڈ انداز رکھنے والی بالی وُڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے اپنی 2014 میں ریلیز ہوئی فلم کوئین پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ نہ ملنے پر دیپیکا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

 دیپیکا کو حال ہی میں ان کی فلم ‘ہیپی نیو ایئر’ میں اپنی اداکاری کے لیے بیسٹ ادکارہ کا ایوارڈ ملا جس پر کنگنا نے دیپیکا پر ایک انٹرویو میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ‘دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ ملا، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، آپ اس فلم کیلئے کیسے ایوارڈ لے سکتی ہیں’۔

اس انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ آپ خود سوچو ، تھوڑی تو عقل ہونی چاہیے کہ ایک بندی کی فلم کوئین آئی ہے اور دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ مل رہا ہے۔

تاہم جب دیپیکا نے ہیپی نیو ایئر کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تو انہوں نے فلم کوئین میں کنگنا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایوارڈ کنگنا کو ملنا چاہیئے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کنگنا رناوت بالی وڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کیریئر کے آغاز سے ہی اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتی ہیں اور ہر معاملے پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر