Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور عمان برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں ، عمران اسماعیل

Now Reading:

پاکستان اور عمان برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں ، عمران اسماعیل
،عمران اسماعیل

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان تعاون پر مبنی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے عمان کے 15 رکنی تجارتی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ، وفد کی قیادت عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین انجینئر ریدھا جمعہ الصالح نے کی۔

گورنر سندھ سے پاکستانی تاجروں پر مشتمل ایف پی سی سی آئی کے 18 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی جس میں ایف پی سی سی آئی کے وفد سے لائیو اسٹاک اور گوشت، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل آلات وغیرہ جیسے شعبوں اور دوطرفہ تجارت اور کاروبار کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

  عمان کے وفد سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمانی وفد نے ماہی گیری، زراعت، لائیوسٹاک، تعمیرات، ماربل کی صنعت، پانی کی فراہمی ، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Advertisement

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور عمان تعاون پر مبنی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں ، دورے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون، اقتصادی ترقی اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

 عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمان پاکستان کا سمندری پڑوسی ہونے کے ناطے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے ، کراچی بندرگاہی شہر ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے میگا پروجیکٹس پر عملدرآمد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت دار کے طور پر کام کیا ، موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور کاروباری ماحول کو یقینی بنایا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفود کے تبادلے سے عمان کے ساتھ تجارت، اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں تعاون اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر