Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا اومیکرون سے بھی زیادہ خطرناک ویرینٹ آگیا

Now Reading:

کورونا وائرس کا اومیکرون سے بھی زیادہ خطرناک ویرینٹ آگیا
اومیکرون

اومیکرون

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے بھی تیزی سے پھیلنے والا اور خطرناک ویرینٹ سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویریںٹ اومیکرون کا سب ویرینٹ ’’بی اے ٹو‘‘ پہلی بار الجزائر میں رپورٹ ہوا ہے۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اومیکرون کا ویرینٹ ’’بی اے ٹو‘‘ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ اومیکرون کی پہلی ٹائپ ’’بی اے ون‘‘ سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دو سال تک کورونا سے بچنے والا ملک اومیکرون سے نہ بچ سکا

ہیلتھ ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سسان ہاپکنز نے کہا کہ اگر برطانیہ میں اومیکرون کی دونوں ٹائپ کا موازنہ کیا جائے تو ملک کے تمام علاقوں میں ’’بی اے ٹو‘‘ کی شرح بہت زیادہ ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اومیکرون کی دونوں ٹائپ کی شدت کو لیکر کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے تاہم ’’بی اے ون‘‘ ، ’’بی اے ٹو‘‘ کے لیے کورونا ویکسین کے اثرات میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے ’’بی اے ون‘‘ برطانیہ بھر میں بہت تیزی سے پھیلا تھا اور اس نے ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں کورونا کیسز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے تاہم ’’بی اے ٹو‘‘ سے اب تک اسپتال میں داخل ہونے والے کیسز میں کوئی واضح اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

واضح رہے اومیکرون کی علامات ڈیلٹا کے مقابلے میں اکثر ہلکے ہوتے ہیں اور کچھ متاثرہ افراد میں کوئی ظاہر نہیں ہوتا، لیکن فلو کی طرح یہ جان لیوا ہو سکتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو بڑی عمر کے ہیں، صحت کے دیگر مسائل ہیں یا جنہیں ویکسین نہیں دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر