بیرون ملک سے ملتان آنے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ملتان ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 326 کے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 318 کے 2 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ سے آنے والی پرواز جی نائن 559 کے 5 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدق ہوئی ہے۔
ملک میں مزید 6540 افراد کورونا کا شکار، 12 افراد جاں بحق
ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد ہوگئی ہے۔
Statistics 22 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 58,902
Positive Cases: 6540
Positivity %: 11.10%
Deaths :12
Patients on Critical Care: 1,055— NCOC (@OfficialNcoc) January 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
