شمالی کوریا نے گزشتہ روز کیے گئے میزائل تجربے کی خلا سے لی گئی تصاویر جاری کردی ہیں۔
کورین میڈیا کے مطابق جاری کی گئی ان تصاویر کے بارے میں پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اس کے گزشتہ 5 سالوں میں کیے گئیے سب سے طاقت ور میزائل تجربے سے لی گئی ہیں۔
خلا سے لی گئی ان غیر معمولی تصاویر میں جزیرہ نما کوریا اور اس کے اطراف کے حصے دکھائی دے رہے ہیں۔

پیانگ یانگ نے آج درمیانی مدت کے بیلسٹک میزائل ہوسوانگ 12 کے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل بہت طاقت ور ہونے کے ساتھ ساتھ طویل مسافت طے کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ میزائل امریکی جزیرے گوام تک مار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے اس تجربے نے بین الاقوامی برادری کے لیے دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
پیانگ یانگ کی جانب سے صرف ایک ماہ میں 7 میزائل لانچ کیے گئے ہیں۔ امریکا، جنوبی کوریا، جاپان اور دیگر ممالک کی جانب سے شمالی کوریا کے ان میزائل تجربات کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کی جانچ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ لیکن مشرقی ایشیا میں واقع یہ ملک تواتر سے اس پابندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
