
ہم دن بھر میں جو کچھ کھاتے پیتے ہیں وہ ہمارے جسم پربراہِ راست اثر کرتا ہے، تاہم ایک عام سی غلطی توند نکلنے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ہم میں سے اکثر لوگوں میں اپنا کھانا جلدی ختم کرنے کی اور تیزی سے کھانے کی عادت ہوتی ہے، اور یہی عادت ہماری سب سے بڑی غلطی ہے۔
جی ہاں! ویسیڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے کو تیزی سے بغیر اچھی طرح چبائے کھانا موٹاپے اور توند نکلنے کا سبب بنتا ہے۔
تحقیق کے مطابق کھانے کو اچھی طرح چبانا موٹاپے اور جسمانی وزن میں اضافے کی روک تھام کرتا ہے اور نوالے چبانے کے دوران خرچ ہونے والی توانائی جسمانی درجہ حرارت بڑھاتی ہے۔
ویسیڈا یونیورسٹی کی اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو سیال غذا کے استعمال کے 3 مختلف ٹرائلز کا حصہ بنایا گیا جو سب الگ الگ دنوں میں ہوئے۔
پہلے ٹرائل میں رضاکاروں کو ہر 30 سیکنڈ میں 20 ملی لیٹر سیال غذا نگلنے کی ہدایت کی۔
جبکہ دوسرے ٹرائل میں انہیں کہا گیا کہ وہ غذا کو منہ میں چبائے بغیر رکھیں اور پھر نگل لیں۔
آخری ٹرائل میں رضاکاروں کو 30 ملی لیٹر غذا 30 سیکنڈ تک چبانے اور پھر نگلنے کا کہا گیا۔
تینوں ٹرائل میں بھوک، پیٹ بھرنے اور دیگر تمام عوامل کو مدنظر رکھ کر کے نتائج کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ غذا کو چبانے سے توانائی بننے کا عمل عمل تیز ہوا اور خون کی روانی بھی تیز ہوئی، اسی طرح غذائی نالی کے اوپری حصے میں چبانے سے ردعمل بڑھ گیا۔
تاہم اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ کھانے کو اچھی طرح چبانے سے جسمانی توانائی زیادہ خرچ ہوتی ہے جس سے موٹاپے، میٹابولک سینڈروم، توند کا بڑھنا، خون میں ایک قسم کی چربی ٹرائی گلیسڈرز، کولیسٹرول کی سطح میں کمی، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ شوگرسے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا آرام آرام سے اور اچھی طرح چبا کر کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا اور توند نکلنے کا خدشہ بھی نہیں رہتا، اس لئے کھانا ہمیشہ اچھی طرح چبا کر اور آہستگی سے کھانا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News