
ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں، امتیاز شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ تمام کمپنیاں سی ایس آر قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
امتیاز احمد شیخ نے مائن اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کان کنوں کی صحت و سلامتی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں، سندھ حکومت صوبے میں کام کرنے والے کان کنوں کی صحت و سلامتی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لیبر قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے، کان کنوں کے بیمہ کے لئے بھی مناسب انتظام کیا جائے، تمام کمپنیاں سی ایس آر قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت لیبر قوانین میں بھی مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات عمل میں لارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News