Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کی عدم شرکت پر برہم

Now Reading:

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کی عدم شرکت پر برہم

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا گیا ،کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداران کی تنخواہوں کی تفصیلات بھی کمیٹی میں پیش کردی گئیں۔

قائمہ کمیٹی نے کرکٹ بورڈ کے نشریاتی معاہدے پر بھی سوالات ااٹھائے ہیں،اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ  کرکٹ کی نشریات نجی ٹی وی کو دینے پر تشویش ہے۔

رکن کمیٹی اقبال محمد علی نے کہا کہ  پی ٹی وی نے کرکٹ نشریات کے حوالے سے نجی ٹی وی سے کنسورشیم کیا ہے ، یہ کیسا مذاق ہو رہا ہے ، پی ٹی وی حکومت پاکستان کا ادارہ ہے اور ایک پرائیویٹ ٹی وی کیساتھ کیسے کنسورشیم کیا جا سکتا ہے ؟

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ رمیز راجہ کو شرکت کرنی چاہیے تھی جس پر پی سی بی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کیساتھ ملاقات کے باعث کراچی میں ہیں اور پی ایس ایل کی تیاریوں کے حوالے سے ملاقات اہم تھی ۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ اینڈریو ڈیکان کی تنخواہ 21 لاکھ ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس محمد ندیم خان 13 لاکھ 15 ہزار روپے، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق 12 لاکھ 77 ہزار ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 12 لاکھ 45 ہزار، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی 12 لاکھ 40 ہزار، چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو 12 لاکھ 15 ہزار، چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم 10 لاکھ روپے، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سرینا آ غا 8 لاکھ 65 ہزار، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشن ذاکر خان 8 لاکھ 44 ہزار، ڈائریکٹر سکیورٹی آصف محمود 6لاکھ 50 ہزار، سینئر جنرل منیجر آپریشنز و لاجسٹکس اسد مصطفی 6 لاکھ 13 ہزار، جی ایم فنانس عتیق رشید 6 لاکھ سمیت متعدد شخصیات پانچ، پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہی ہے ۔

کمیٹی چیئرمین نواب شیر وسیر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ محترم ہیں لیکن چیئرمین پی سی بی کو کمیٹی اجلاس میں ہونا چاہئیے تھا ۔

 کمیٹی رکن اقبال محمد علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کے حوالے سے معاملات حل نہیں ہو سکے ، اگر پی سی بی کے آڈٹ معاملات حل نہ ہوئے تو کیس ایف آئی اے کو بھیج دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر