Advertisement
Advertisement
Advertisement

انار کلی بم دھماکے کے زخمیوں کی فہرست ہسپتال میں چسپاں کی جائے، ڈاکٹر یاسمین

Now Reading:

انار کلی بم دھماکے کے زخمیوں کی فہرست ہسپتال میں چسپاں کی جائے، ڈاکٹر یاسمین
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ انار کلی بم دھماکے کے زخمیوں کی فہرست ہسپتال میں چسپاں کی جائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے انار کلی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے انار کلی بم دھماکے کے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مئیو ہسپتال میں تمام ڈاکٹرزاور اسٹاف حاضر رہے، ایم ایس مئیو ہسپتال ڈاکٹر افتخار بم دھماکے کے تمام زخمیوں کا اپنی نگرانی میں علاج کروا رہے ہیں۔

  سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مئیو ہسپتال کے تمام سینئر ڈاکٹرز اور اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انار کلی بم دھماکے کے زخمیوں کی فہرست ہسپتال میں چسپاں کی جائے، لواحقین مریضوں کے علاج معالجہ میں ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیو انار کلی پان منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جبکہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔

Advertisement

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر