Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اس عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں فریال تالپور، صوبائی صدر نثار کھوڑو،  وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کونسل اجلاس میں اسلام آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے، پیپلز پارٹی کا اس عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے س نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوگی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے، پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر کے اس پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بے نقاب کر کے گھر بھیجے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی، اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان و رہنما آپس کے خلاف ختم کر کے ایک ہو کر آواز بنیں پھر کوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا، پیپلز پارٹی ملک بھر بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں زراعت کے سیکٹر کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے جس وجہ سے کسان مصیبت میں ہیں، کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے 21 جنوری 24 جنوری کو ملک بھر میں کسان مارچ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر