Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات

وزیراعظم سے گورنر سندھ نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سندھ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کو سندھ کی صوبائی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے اسد عمر کے ساتھ مل کر صوبے میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران  خان نے کہا تھا کہ چھوٹے کاروباری افراد کیلئے قرضوں کی سہولت پیدا کی ہے جب کہ ماضی میں چھوٹے سرمایہ کاروں کوبینک قرضے نہیں دیتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کو نوجوانوں کی مدد کرنا ہو گی، نوجوانوں کے اندر زیادہ جنون ہوتا ہے، نوجوانوں کے پاس بہت آئیڈیاز ہوتے ہیں، ہم کاروبار کرنے والوں کےلیےآسانیاں پیدا کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک نیچے گیا، ہمیں شرم آتی ہے اتنی آبادی کے باوجود برآمدات چھوٹے ممالک سے کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے ممالک برآمدات میں ہم سے آگے نکل گئے،اب ہمیں برآمدات بڑھانے پر توجہ دینا ہو گی، رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی ایک اور لہر آرہی ہے لیکن ہم اپنی معیشت بند نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ 22کروڑ کے ملک میں صرف 20لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سارے لوگ ہیں جو ٹیکس ہی نہیں دیتے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر