Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاتل نے مخالف گینگ ممبر کی لاش سے دل نکال کر چبا ڈالا

Now Reading:

قاتل نے مخالف گینگ ممبر کی لاش سے دل نکال کر چبا ڈالا

میکسیکن کارٹیل کے ایک قاتل نے اپنے حریفوں میں سے ایک کی لاش سے دل نکال کر چبا ڈالا۔

مخالف گینگ کے دیگر ارکان کو وارننگ کے طور پر آن لائن پوسٹ کی گئی خوفناک فوٹیج میں موجود مسخ شدہ لاش سینالووا کارٹیل کے لیے کام کرنے والے گن مین کی بتائی گئی ہے، جس کے سابق رہنما جوکین آرکیوالڈو گوزمین لوئیرا، جنہیں “ایل چاپو” کے نام سے جانا جاتا ہے، امریکی ریاست کولوراڈو میں انتہائی سیکیورٹی والی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

میکسیکو کے سب سے زیادہ غالب اور خطرناک منشیات کے گروہ کی سربراہی اب اسماعیل “ایل میو” زمباڈا کر رہے ہیں۔

بارڈر لینڈ بیٹ ڈاٹ کام بلاگ پر موجود ویڈیو کی تفصیل ممیں بتایا گیا کہ “میکسیکن انڈر ورلڈ کی ایک نئی ویڈیو ابھی آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں ایک میو زمباڈا گن مین دوسرے مرنے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ زمین پر پڑا ہے۔

“اس کے دھڑ پر گہرے زخم بنے ہیں۔ شبہ ہے کہ ایک بڑے فکسڈ بلیڈ چاقو جسم کے کئی حصوں کو دھڑ سے الگ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔”

Advertisement

جسم کے ٹکڑے کرنے والے ہٹ مین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جلسکو نیو جنریشن کارٹیل، یا CJNG کا رکن ہے، جس کا لیڈر، نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس، عرف “ایل مینچو” ہے، یہ شخص میکسیکو میں انتہائی مطلوب ہے۔

اس ویڈیو میں کوئی آواز نہیں ہے۔ اسکرین پر صرف ایک پیغام CJNG  کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ہر میو زمباڈا آپریٹیو کی قسمت سے خبردار کرتا ہے۔

ایموجیز کو پہلی تصویر پر احتیاط سے لگایا گیا ہے تاکہ لاشوں کی بے حرمتی کو چھپایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر