Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ویک اینڈ پر کرفیو نافذ، وزیراعلیٰ کیجریوال بھی متاثر

Now Reading:

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ویک اینڈ پر کرفیو نافذ، وزیراعلیٰ کیجریوال بھی متاثر

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ ریاستی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی کورونا سے متاثر ہوگئے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دہلی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو رات کے کرفیو کے علاوہ دن کا کرفیو بھی ہوگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے 23 ہزار 3 سو 79 نئے کورونا کیسز میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک انتخابی ریلی میں بغیر ماسک کے شرکت کی تھی۔

نئی پابندیوں میں سرکاری اہلکاروں کے گھروں سے کام کرنے جبکہ نجی دفاتر میں اہلکاروں کی 50 فیصد حاضری کی پابندیاں بھی شامل ہیں۔

Advertisement

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے آج کہا ہے کہ ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات کے علاوہ باقی سب پر کرفیو کا نفاذ ہوگا۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں، کورونا کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں اور ماسک لگائیں۔ دہلی میں بسوں اور میٹرو کو 100 فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر ہر مسافر کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ممبئی میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ممبئی کے میئر کشاری پیڈنیکر نے واضح کیا ہے کہ اگر کیسز 20 ہزار سے زیادہ ہوئے تو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ وبا کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل کھلنے والے اسکول دوبارہ بند کیے جا رہے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسکولوں کو ایک بار پھر بند کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

دہلی میں شدید سردی اور کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسکول پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔

بھارت میں جس طرح سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ان میں نیا ویریئنٹ اومیکرون بھی شامل ہے جس کی منتقلی کی رفتار اب تک سامنے آنے والے تمام ویریئنٹس سے زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر