Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرون نے 71 سالہ مریض کی جان کیسے بچائی؟

Now Reading:

ڈرون نے 71 سالہ مریض کی جان کیسے بچائی؟

سویڈن میں ائیر ایمبولنس کا کام ڈرون کے زریعے انجام، ڈرون کی مدد سے ہارٹ اٹیک کے بعد 71 سالہ مریض کی جان بچائی لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن میں شہری گھر کے باہر برف صاف کررہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، تاہم قریب سے گاڑی میں گزرنے والے ایک ڈاکٹر نے فوری طبی امداد دی اور ڈرون کمپنی سے ڈرون طلب کر لیا۔

مریض کا کہنا ہے کہ جب اسے دل کا دورہ پڑا تو اسی لمحے مصطفیٰ علی نامی ڈاکٹر اپنی کار میں وہاں سے گزر رہے تھے، انہوں نے فوری طور پر  ڈرون کمپنی کو الرٹ جاری کیا، اور خون کی گردش رواں کرنے کے لیے ڈاکٹر نے سی پی آر کا عمل شروع کیا۔

تاہم ائیرایمبولنس کا کام کرنے والا ڈران حیرت انگیز طور پر صرف تین منٹ میں ڈاکٹر کے پاس آ پہنچا۔

مذکورہ ڈرون میں ‘ڈی فبری لیٹر‘ آلہ موجود تھا، جو کارڈیئک اریسٹ کے مریض کے دل کو بجلی کا جھٹکا لگا کر اس پر طاری کپکپاہٹ کو ختم کرکے نارمل دھڑکن بحال کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

ائیر ایمبولنس ڈرون کمپنی ایورڈرون کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہونے کے تین منٹ کے اندر آٹومیٹِڈ ایکسٹرنل ڈی فِیبری لیٹر ڈرون مریض کے گھر پہنچ گیا جو کسی بھی ایمبولنس سے تیز سروس ہے، جبکہ سویڈن میں ڈرون کے ذریعے ڈی فِبری لیٹر پہنچانے کا تجربہ سب سے پہلے 2020 میں کیا گیا تھا۔

ڈرون لوگوں کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں مدد کر کے لئے آسکتا ہے البتہ اس کا بروقت مریض تک پہنچنا لازم ہے، اور اس کمپنی کے ڈرون نے یہ کام صرف 3 منٹ میں کر دکھایا۔

یاد رہے کہ کارڈیئک اریسٹ میں دل اچانک کام کرنا بند کر دیتا ہے جسے ہارٹ فیل ہونا بھی کہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر