Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ کنزیومر شو میں کیا پراڈکٹ پیش کرے گا، تفصیلات آگئیں

Now Reading:

سام سنگ کنزیومر شو میں کیا پراڈکٹ پیش کرے گا، تفصیلات آگئیں
سام سنگ کنزیومر شو میں کیا پراڈکٹ پیش کرے گا، تفصیلات آگئیں

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی جائنٹ سام سنگ نے کنزیومر الیکٹرانکس شو2022 میں پیش کیے جانے والے پراجیکٹ سے پردہ ہٹا دیا ہے۔

سام سنگ کے سی لیوب انکیوبیٹر پراجیکٹس کو دو حصوں سی لیب انسائیڈ اور سی لیب آؤٹ سائیڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سام سنگ سی انسائیڈ کا سب سے منفرد اور انوکھا پراجیکٹ ’ زیم اسٹار‘ ہے۔

زیم اسٹار میں کمپنی کے کسٹم گٹار( زیم اسٹرنگ) اور ایپ کے ملاپ سے موسیقاروں کے لیے گٹار سیکھنے والے صارفین کے لیے ایک دلچسپ پراڈکٹ متعارف کرائی جائے گی۔

اس پراجیکٹ کی بدولت اسمارٹ گٹار اور آنلائن جیمنگ پلیٹ فارمز کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جاسکے گا۔ استعمال کنندگان ووکل سمیت چار انسٹرومینٹس کو سپورٹ کرنے والے جیمنگ فنکشنز کو کسی بھی وقت ایک ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ جب کہ جام سیشن میں زیادہ لیئر شامل کرنے کے لیے اضافی ٹریک بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔

The ZamStar collaborative jamming app

Advertisement

 زیم اسٹار میں فریٹ بورڈ جیسے سیکھنے کے اضافی ٹولز بھی دیے گئے ہیں، جس کی پر آپ کو انگلیاں رکھنی ہیں یہ فریٹ بورڈ ان کیز کو روشن کرکے آپ کی راہنمائی کرے گا۔ سام سنگ کی جانب سے اس پراجیکٹ کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

سام سنگ سی لیب انکیوبیٹر پراجیکٹس میں مصنوعی ذہانت سے لیس کچھ اور پراجیکٹ بھی پیش کیے جائیں گے جس کی مدد سے بچوں کو اسمارٹ فون کے حوالے سے اچھی عادات بھی سکھائیں جائے گی۔

سام سنگ کی جانب سے کنزیومر شو میں ’ انوویژن ‘ کے نام سے ایک اور پراجیکٹ شامل کیا جائے گا، جو کہ بچوں میں اسمارٹ فون اسکرین کےزیادہ استعمال اور اس کی وجہ سے آنکھوں کو پہچنے والے ممکنہ نقصانات کے  بارے میں والدین کو آگاہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر