Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، غلام سرور خان

Now Reading:

حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، غلام سرور خان
غلام سرور خان

غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہورہی ہے ، حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کے معاملے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، نواز شریف کی واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے ، نوازشریف جعلی میڈیکل رپورٹ کے ذریعے باہر گئے تھے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کو برطانیہ کی حکومت بھی پانی نہیں دے رہی ، نواز شریف کو واپس لاکر جیل میں بند کیا جائے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ حالیہ اجلاس ہوا ، اس کو منی بجٹ بھی کہا جاتا ہے ، اسٹیٹ بینک کا بل بھی منظور ہوا ہے ، سیشن کے بارے میں سیاسی ہائپ پیدا کی ، کہا گیا یہ ہو ہی نہیں سکتا، بے یقینی پیدا کی گئی ، اپوزیشن کا آپس میں اتحاد نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج کی اپوزیشن ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ، اس بار بھی ہمیں کامیابی ہوگی، اپوزیشن غلط ثابت ہوئی ، اپوزیشن کے بارہ لوگ غائب تھے، ان میں دراڑ ہے ، بھاری اکثریت سے ہم نے قوانین پاس کرائے ، لوگوں کی ملاقاتیں پارلیمنٹ میں ہوتی ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ، حکومتی لوگ ملتے ہیں ، پیغام یہ دیا جاتا ہے کہ حکومت جا رہی ہے ، عدم اعتماد لانا ایک آئینی طریقہ کار ہے ، سینٹ میں عدم اعتماد پر شکست کے بعد اپوزیشن کو جرت نہیں ، میڈیا کے ذریعے ایک ہایپ بنائی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ بےیقنی کی کیفت پیدا کر کے حکومت کو نہیں ملک کو بھی نقصان ہے ، مولانا کوئی تاریخ اور بلاول کوئی تاریخ دیتے ہیں ، شاہد خاقان کہتے ہیں عدم اعتماد کا موڈ نہیں ، ڈیل کی باتوں پر آئی ایس پی آر کو آنا پڑا کہ ڈیل نہیں ہورہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر