 
                                                                              چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے ، ہم نے جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے سب میرٹ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا پانی مہیا کرنا میرا مشن ہے ، روزانہ فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر رہے ہیں ، مئیر کا انتخاب پارٹی کرے گی ، ڈسڑکٹ مئیرز کو شارٹ لسٹ کمیٹی کرے گی۔
چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میئرز سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ، گورنر ہاؤس میں میری رہائش نہیں ہے ، گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے ، جہانگیر ترین ہمارے دوست ہیں اور اب بھی پارٹی میں ہیں ، جہانگیر ترین نے آج تک پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ملک کو آگے لے جانے کیلئے بنیادی جزو ہیں ، صحافی کیلئے نیوٹرل رہنا بھی ایک چیلنج ہوتا ہے ، پوری دنیا میں ٹھیک طرح میڈیا اپوزیشن کا رول پلے کرتا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملتان میں صحافی کے ساتھ جوواقعہ ہوا اسکی مذمت کرتے ہیں ، ارپی او سمیت دیگر اداروں کو کہوں گا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ساؤتھ پنجاب سے بہت پرانا رشتہ ہے، میں یہاں اکر انرجی لے کر جاتا ہوں ، پاکستان میں میرٹ لانا آسان نہیں ہے ، جولائق ہے چاہے وہ پولیس میں ہے کسی بھی محکمے میں ہے انکے لیئے ہمیشہ مشکلات رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو نالائق افسر ہے وہ ہمیشہ سفارش کی تلاش میں رہتا ہے ، ہم نے ایک فیصلہ کیا تھا کہ تمام یونیورسٹیوں میں میرٹ پر تعیناتی کریں گے ، آج اللہ کا شکر ہے پنجاب کی بھی یونیورسٹیاں دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں آتی ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے ، اس کو ہمیں جہاد کی طرح کرنا ہے کہ سب کو صاف پانی ملے ، عمران خان نے یہ ٹاسک مجھے دیا تھا، جب ہماری حکومت بنی تھی۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اب ہماری گاڑی لائن پر چڑھ گئی ہے، روزانہ صاف پانی کے پلانٹس کا افتتاح کررہے ہیں ، ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو ہم صاف پانی فراہم کر چکے ہیں ، ایک ہزار سولر پاور ہینڈ پمپ ساؤتھ پنجاب میں لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 