Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی

Now Reading:

تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی

وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر مشتاق غنی کی زیرِ صدارت ہوا جس میں وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے تھانوں کی چاردیواریاں نہ ہونے کے سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسورسز کی کمی ہیں، پولیس کو بہتر ماحول دینا چاہئیے، پولیس کی ٹرینگ کر رہے ہیں، آئندہ بجٹ میں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، پولیس کے جوان چوبیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کر رہے ہیں، اس حوالے ریفارمز کر رہے ہیں۔

اجلاس میں اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ تھانوں کے باونڈری والز مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہئیے، تھانے کے خستہ حالی کے حوالے سے اسمبلی میں اے این پی کے خوشدل خان نے سوالات جمع کئے تھے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر اکرام خان دورانی نے اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے اور پولیس کام کرنے سے قاصر ہیں، پولیس کے ساتھ سہولیات نہیں، لوگوں کی گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں۔

Advertisement

اکرام خان دورانی نے کہا تھا کہ پولیس چوکیوں کی چار دیواریاں نہیں، محافظ خود محفوظ نہیں ہیں، مری سانحہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا، حکومت اگر بر وقت اقدامات کرتی تو اس سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر