آپ کو کچھ کام بھی نہ کرنا پڑے اور بیٹھے بیٹھے معاوضہ ملے ایسا کون نہیں چاہتا، مگر اب جاپان کے شہری نے ایسا واقعی کر دکھایا ہے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شوجی ماریموتو زندگی میں کچھ بھی کیے بغیر ہی پیسے کمانا چاہتے تھے، اور وہ اپنے اس خواب کو پورا کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے۔
38 سالہ نوجوان شروع سے کچھ نہ کرو (do-nothing) کے نام سے مشہور تھا اور اس نوجوان نے اپنی یہی سی وی سوشل میڈیا پر لگا دی، جس کے بعد حیرت انگیز طور پر اس سے کئی ایسے لوگوں نے رابطہ کیا جو اسے کچھ نہ کرنے کے پیسے دینا چاہتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق شوجی ماریموتو آج کل کچھ نہ کرنے میں بھی بہت مصروف رہتے ہیں اور ان کے بہت سارے ایسے کلائنٹس ہیں جو انہیں صرف ساتھ کافی پینے جانے یا چُپ چاپ بیٹھ کر موسیقی سُننے کا معاوضہ دیتے ہیں۔
یعنی کئی موسیقار انہیں بلا کرصرف اور صرف اسٹوڈیو میں بیٹھنے کا معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ کونے میں بیٹھے تماشائی کے طور پر ان کی دھن سنتے رہیں۔

شوجی ماریموتو کا کہنا ہے کہ انہیں امید نہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے، لیکن اب انہیں یہ معلوم ہوا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنی زندگی میں بہت تنہا ہیں اور وہ اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے انہیں ساتھ بیٹھنے کا معاوضہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے اس انوکھے آئیڈیا کو منوانے میں جاپانی شہری کامیاب رہا اور اب اس کا کام بس خاموشی سے کلائنٹ کے پاس بیٹھنا اور ان کی دل باتیں سننا ہوتا ہے، جو اس کے پاس امانت ہیں۔
شوجی ماریموتو کے 2018 میں بنے پورٹ فولیو کو سوشل میڈیا پر دو لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
