Advertisement
Advertisement
Advertisement

کثیر منزلہ عمارتوں پر پودے نہ لگانے والے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم

Now Reading:

کثیر منزلہ عمارتوں پر پودے نہ لگانے والے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم
چیئرمین نادرا منیر افسر کا معاملہ

چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو کثیر المنزلہ عمارتوں پر پودے نہ لگانے والے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اسموگ  سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گلبرگ سمیت دیگرعلاقوں کے برساتی نالوں کو ڈھاپنے کے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے محکمہ ریونیو کو قذافی اسٹیڈیم میں اضافی 120 کمرے بنانے کے لیے اراضی کی منتقلی سے متعلق بھی ہدایات کی اور دورانِ سماعت غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کمشنرلاہورکو بھٹہ چوک کو کشادہ کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو اقدامات کرنے کا حکم یتے ہوئے آئندہ سماعت پرعدالتی احکامات کے بارے میں عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے  ڈپٹی ڈائریکٹرعلی اعجاز سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔

Advertisement

سماعت کے دوران عدالت میں صنعتوں، گاڑیوں اور بھٹوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

بھٹوں کے بارے میں جسٹس شاہد کریم نے ممبرجوڈیشل کمیشن سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کارروائی کی لیکن ابھی تک کام رک نہیں رہا۔

جوائنٹ ممبر جوڈیشل وائراینڈ انوائرمینٹل کمیشن کمال حیدرایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن خلاف ورزیوں پر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے واسا کے وکیل سے استفسار کیا کہ گلبرگ سمیت دیگرعلاقوں کے برساتی نالوں کو ڈھاپنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ کیا ٹاؤن شپ علاقہ کے برساتی نالے ڈھاپنے کے  شامل نہیں کیا جاسکتا؟

وکیل واسا نے عدالت کو بتایا کہ واسا اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ معاہدہ مکمل ہوتے ہی نالے کو ڈھاپنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

جسٹس شاہد کریم نے ایل ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چھتوں پر پودوں کی افزائش کروا سکیں تو لاہور میں آدھی گرمی ختم ہوجائے گی جس پر وکیل ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ چھتوں پر پودے لگانے کے لئے تمام بلند عمارتوں کے مالکان کو نوٹس دے دیے ہیں۔

Advertisement

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما آنیوالا ہے جس میں گرمی کی وجہ سے کئی اموات ہوتی ہیں، اس کیلئے کچھ کرنا ہونا ہوگا۔ ماسٹر پلان بھی آخری مرحلے میں ہے۔

وکیل واسا نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی واسا نے ماحولیاتی حوالے سے کافی کام کیا یے ان کی ریٹائرمنٹ قریب ہے ان کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ڈی واسا نے ملازمت کی توسیع کے لیے لکھا ہے جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا اچھا جب وقت آئے گا تو معاملے کو دیکھیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ بھٹہ چوک کو توسیع کے لئے متعلقہ محکموں میں ہم آہنگی نہیں۔

عدالت نے کہا کمشنر لاہور ڈویژن اس معاملہ کو دیکھیں اور اس بارے آئندہ سماعت پر رپورٹ دی جائے۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے عدالت کو بتایا کہ کاہنہ اور شاہدرہ کے علاقہ میں تجاوزات کے خاتمے کے کیمپ لگائیں گے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اوریگا سنٹر گلبرگ کے ساتھ گھروں کے باہر غیر قانونی  پارکنگ قائم ہے جس پر لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو کیوں نہ 5 ہزار روپے جرمانہ کردیں؟

Advertisement

جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر