 
                                                                              وزیراعظم عمران نے احتجاج کے خلاف سندھ پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے سندھ کے ایل جی قانون اور ایم کیو ایم کے پرامن احتجاج کے خلاف سندھ پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ، سندھ کے سی ایس اور سندھ کے آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے ، رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کریں گے۔
I have taken note of the violence used by Sindh police against MQM’s peaceful protest against Sindh’s LG law, & have called for a report from Interior Ministry, Sindh CS & Sindh IG. Will take necessary action against those responsible after receiving these reports.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 27, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر مظاہرین کی جانب سے دھرنا بھی دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔
اس دوران مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی جب کہ ریلی میں شریک کارکنان نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔
پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے تھے اور سر پر ڈنڈا لگنے سے ان کا سر بھی پھٹ گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 