Advertisement
Advertisement
Advertisement

آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف کےشریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

Now Reading:

آشیانہ اقبال ریفرنس، شہباز شریف کےشریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد
احتساب عدالت لاہور

آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی

عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان  کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

احتساب عدالت نے ملزم بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت 7 فروری کو نیب کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

ملزمان نے نیب کے نئے ترمیمی آرڈینس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

Advertisement

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں شہباز شریف کے 2 شریک ملزمان بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شہباز شریف کے دو شریک ملزمان امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس پر احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کی۔

احتساب عدالت نے کرونا کے باعث شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی۔

عدالت نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلم بند کروانے کے لیے طلب کر لیا۔

دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت میں قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگرملز ریفرنس میں بریت کی درخواست واپس لے لی۔

حمزہ شہباز نے بریت کے لیے نئے ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے یقین ہے کہ میری میرٹ پر بریت ہوگی۔ مجھے عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

Advertisement

حمز شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی میرٹ پر بریت کی درخواست پر آئندہ دلائل دیں گے۔

احتساب عدالت نے کیس سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر