Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

Now Reading:

پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ
کورونا

پشاور میں کورونا کی پانچویں لہر کے دوران مثبت کیسز میں ہوشر با اضافہ ہو گیا۔

محکمہ صحت کے پی کے کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق پشاورمیں کور ونا مثبت کیسزکی شرح تقریبا 30 فیصد ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مردان میں 22.73 فیصد ، نوشہرہ میں 17.01، ایبٹ آباد میں12.93 فیصد ، صوابی میں 11.21،بنوں میں 4.76فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 27 فیصد پر آگئی۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 27.92 فیصد رپورٹ ہوئی۔

Advertisement

ماہرین صحت کی اپیل

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز اومیکرون کے ہیں، فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی۔

ماہرین صحت نے اپیل کی ہے کہ شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوزلگوائیں۔

ملک بھر میں کورونا کا بڑا وار، ایک دن میں 8 ہزار نئے کیسز رپورٹ

 ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، پہلی مرتبہ ایک دن میں 8 ہزار 183 نئے کیسزسامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925، سندھ میں 5 لاکھ 35 ہزار 965، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300، بلوچستان میں 34 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580، اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر