Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم اے کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں مختلف حادثات کی رپورٹ جاری

Now Reading:

پی ڈی ایم اے کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں مختلف حادثات کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 6 افرادجاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے، 8 گھروں کوجزوی  نقصان پہنچا، چارسدہ اور دیراپر میں بارش اور برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں، گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گلیات میں سیاحوں سے متعلق کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، گاڑیوں میں موجود سیاحوں کو ہوٹلوں اور قیام گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے، مری سے گلیات میں داخل ہونے والے سیاحوں کو روک دیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 اور جی ڈی اے کے اہلکار بھاری مشینری کے ساتھ فلیڈ میں موجود ہیں۔

Advertisement

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے یکم جنوری کو تمام اضلاع کو مراسلہ کیا تھا جس میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی تھی، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 /7 فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر