Advertisement
Advertisement
Advertisement

کائنات میں 40 ٹریلیئن بلیک ہول موجود ہوسکتے ہیں

Now Reading:

کائنات میں 40 ٹریلیئن بلیک ہول موجود ہوسکتے ہیں

ہماری وسیع وعریض کائنات میں لاتعداد کہکشائیں، ستارے، سیارے اور دیگر اجسام موجود ہیں۔ لیکن ان میں سے ایک دلچسپ اور عجیب وغریب بلیک ہول نے ہرخاص وعام کو متاثر کررکھا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق ہماری کائنات میں چالیس ارب ارب یعنی 40 ٹریلیئن بلیک ہول موجود ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ محض ایک اندازہ ہی ہے۔

اٹلی میں واقع انٹرنیشنل اسکول آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز( ایس آئی ایس ایس اے) سے وابستہ پی ایچ ڈی طالبعلم ایلکس سیسیلیا اور ان کے ممتحن اینڈریا لائپی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری کائنات کا ہم صرف محدود حصہ ہی دیکھ سکتے ہیں اور اس میں انہوں نے بلیک ہول کا اندازہ لگاتے ہوئے اپنی تحقیقی سیریز کا پہلا مقالہ پیش کیا ہے۔

            اس میں انہوں نے ہمارے اپنے چند سورج سے لے کر سینکڑوں سورج کی کمیت والے ستاروں پر تحقیق کی ہے۔ واضح رہے کہ بلیک ہول بڑے ستاروں کا اختتامی مرحلہ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق معلوم شدہ کائنات کا ایک فیصد حصہ بلیک ہول پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

لیکن ٹھہریئے کہ جتنی کائنات ہمیں دکھائی دے رہی ہے اس کا قطر بھی کچھ کم نہیں یعنی وہ 90 ارب نوری سال پر محیط ہے یعنی اگر کنارے سے دوسرے کنارے تک روشنی کی رفتار یعنی 3 لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے جو سفر 90 ارب سال میں مکمل ہوگا یہی کائنات کا قطرہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ کائنات اس سے بھی وسیع ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس وقت کائنات میں 40000000000000000000 بلیک ہول موجود ہوسکتے ہیں۔ اس کی پیمائش کے لیے خاص تکنیک بھی وضع کی گئی ہے۔ یہ بہت لمبا چوڑا حساب کتاب ہے جس میں پہلے کائنات میں کہکشاؤں کو دیکھا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ان میں ستارے اور پھر ان میں بننے والے بلیک ہولز کا شمار یا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

Advertisement

یہاں بھی ڈیٹا، سپرکمپیوٹر اور الگورتھم نے اس میں ہماری مدد کی ہے اور ان کی بدولت یہ اندازہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر