Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتہ افراد کیس، اپیل دائرکرنے پر پراسیکیوٹرجنرل سندھ سے وضاحت طلب

Now Reading:

لاپتہ افراد کیس، اپیل دائرکرنے پر پراسیکیوٹرجنرل سندھ سے وضاحت طلب
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

عدالت نے لاپتہ افراد کیس میں پراسیکیوٹرجنرل سندھ سے اپیل دائر کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کیس میں ایف آئی آر درج کرنے پر پراسیکیوشن کی اپیل پر کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض ایچ شاہ پر شدید برہم ہوئے۔

دورانِ سماعت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ کیا یہ پولیس اسٹیٹ ہے؟ آئین اور قانون کو مذاق بنا رکھا ہے۔ آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنا بند کریں۔

برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کررہے ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے جواب دیا کہ جی ایسا نہیں ہے۔

جسٹس قاضی نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے، آپ سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں۔ آپ کا کام کیا ملزمان کو تحفظ دینا ہے؟ کیا آپ ایس ایچ او ہیں جو ایف آئی آر درج کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے؟

Advertisement

درخواست گزار محمد اقبال پٹیل نےعدالت سے کہا کہ میرے بھائی محمد ندیم پٹیل کو سی ٹی ڈی انچارج راجا عمر خطاب نے اغوا کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے راجا عمر خطاب کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے پی جی سے استفسار کیا کہ بتائیں، آپ نے کس حثیت میں یہ اپیل دائر کی؟ کیا راجا عمر خطاب اتنا طاقتور ہے کہ آپ کے ادارے کو چلا رہا ہے؟

جسٹس قاضی فاائز عیسٰی نے ریمارکس میں مذید کہا کہ راجا عمر خطاب کے بجائے آپ کو اپیل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ آپ کو ایس ایچ او کے اختیارات کب سے مل گئے؟

جسٹس یحییٰ آفریدی دکھ ہوا کہ ریاست ایک ایف آئی آر کے خلاف اپیل کررہی ہے۔ کم از کم اتنا تو حق دیں کہ نام شامل ہوسکے کہ کس نے اغوا کیا۔ ایف آئی آر غلط درج ہو تو کٹوانے والے کے خلاف آپ کا حق ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض ایچ شاہ نے عدالت سے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو جائے تو ہمیں اب کوئی اعتراض نہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ایف آئی آردرج کر کے کسی پراحسان کیا کیا؟ کیا احسان کر رہے ہیں یہ کرکے، آپ کی ذمہ داری ہے یہ۔ یہ کون سا طریقہ ہے جو مرضی آئے وہ کریں۔ کس قانون کے تحت آپ نے یہ فیصلہ کیا؟

Advertisement

سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے اپیل دائر کرنے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو پیر کو وضاحت کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر