سبی میں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک تاحال بحال نہیں ہو سکا۔
ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ریلوے ٹریک تقریباً ایک گھنٹے میں بحال کر دیا جائے گا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکے سے متاثرہ بوگیاں اٹھا لی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریکس روانہ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی میں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا ہوا۔
سبی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کودہشگردی کا نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورس اور لیویز فورس روانہ ہو گئی ۔
اس کے علاوہ دھماکے کے بعد کوٸٹہ سے کراچی جانے والی بولان مین کو مچھ کے مقام پر روکو دیا ۔
دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
