Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سیاحوں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

حکومت سیاحوں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سیاحوں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کے اجراء سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈرڈ میں یو این ورلڈ ٹورازم ھیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو این ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر یو این ڈبلیو ٹی او کے سیکرٹری جنرل زوراب پولولیکا شویلی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا، اسپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل “زوراب پولولیکا شویلی”کو آئندہ چار سالہ مدت، (2022 تا 2025) کے لیے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر، دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ وزیر خارجہ نے سیاحت کے فروغ اور ورثے کے تحفظ کے ضمن میں یو این ڈبلیو ٹی او کے مؤثر کردار کو بھی سراہا۔

 وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ڈیجیٹائزیشن اور تکنیکی معاونت کیلئے یو این ڈبلیو ٹی او ٹیم کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کی توقع کا اظہار کیا جبکہ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل یو این ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کو ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے سیاحتی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے وزیر اعظم کے 10 بلین سونامی ٹری منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Advertisement

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریتلے ساحلوں سے لیکر پرشکوہ پہاڑوں تک پاکستان میں بہت سے سیاحتی مقامات موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے حوالے سے دس سالہ روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سیاحوں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کے اجراء سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے بہت سے ممالک نے اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہان تھا کہ حکومت پاکستان قدرتی، سماجی، ثقافتی و ماحولیاتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو این، ڈبلیو ٹی او نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مقامات ایسے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں – بڑے پیمانے پر کرونا ویکسینیشن کے بعد سیاحوں کی نقل و حرکت میں بہتری متوقع ہے۔

سیکرٹری جنرل یو این ڈبلیو ٹی او نے سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور معاونت کی فراہمی کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر