Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھوتوں سے گالی سننے کے بعد خواتین کی نیند اُڑ گئی

Now Reading:

بھوتوں سے گالی سننے کے بعد خواتین کی نیند اُڑ گئی

بھوتوں کی تلاش کرنے والی دو لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک آسیب زدہ ہوٹل میں خوفناک تجربے سے گزرنے کے بعد اب تک سو نہیں سکی ہیں۔

خواتین کا دعویٰ ہے وہاں موجود بھوتوں میں سے ایک نے انہیں گالی بھی دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھوتوں سے اس تصادم کے دوران انہیں سڑے ہوئے گوشت کی بدبو اور گولیوں کی آوازوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

22 سالہ جیسکا سمز اور 19 سالہ  ایلی مے رامسے نے جب اڈیلفی ہوٹل میں بھوتوں کی جانب سے گالیاں دئیے جانے کی خبریں سنیں تو انہوں نے آئل آف مین سے 9 جنوری 2022 کو لیور پول کا سفر کیا، اور وہاں اڈیلفی ہوٹل میں قیام کیا۔

جیس اور ایلی کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والی جوڑی نے کہا کہ انہیں ہوٹل “صحیح نہیں لگا” اور وہ “لوگوں کو اپنے اندر سے گزرتے ہوئے محسوس کرتی رہیں”۔

Advertisement

The spooked pair said the hotel "didn't feel right"

جیس نے لیورپول ایکو کو بتایا کہ “ہم نے کمرے کا جائزہ لیا اور پہلی چیزوں میں سے ایک جو ہم نے محسوس کی وہ یہ ہے کہ یہ واقعی تیزی ٹھنڈا ہوتا جا رہا تھا۔ ایسا کئی بار ہوا کہ ہم دونوں بغیر کسی وجہ کے کانپتے اور ہنس پڑتے۔

اس کے بعد لڑکیوں نے اسپرٹ باکس اور EMF ریڈر کے ساتھ ہوٹل میں گھومنے پھرنے کا فیصلہ کیا کہ آیا وہ روحوں کے ساتھ بات چیت کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سائے، درجہ حرارت میں ڈرامائی تبدیلی اور کچے گوشت کی بو کا تجربہ کیا۔

ایلی اور جیس نے یہ بھی کہا کہ جب وہ لفٹ کے قریب تھے تو انہیں خوف محسوس ہوا اور جب انہوں نے وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا تو لفٹ کی حرکت سنی، لیکن اس کے دروازے نہیں کھلے۔

لیکن چیزیں اس وقت ایک عجیب موڑ پر پہنچ گئیں جب ایک روح نے ان میں سے ایک کو گالی دی۔

Advertisement

ایک بار جب وہ کمرے میں واپس آئے تو انہوں نے کمرے کے اندر بھوتوں سے بات کرنے کے لیے اسپرٹ باکس کا استعمال کیا لیکن وہ اسوقت “حیرت زدہ” رہ گئیں جب ایک مردانہ روح نے انہیں انتہائی غلیظ گالی سے نوازا۔

جیس نے روحوں سے پوچھا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ کیمرا بند کردیا جائے، جس پر ایک اور نے جواب دیا کہ “کوشش بھی نہ کرنا”۔

خواتین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ “یہ ایڈیلفی میں ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، میں دوبارہ وہاں نہیں رہوں گی جب تک کہ مجھے مجبور نہ کیا جائے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر