
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں یکم دسمبر 2021 تا 31 دسمبر 2021 تک کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ناقص کارکردگی پر احسان خاور زیدی، عاصم شاہد اور ڈاکٹر فواد بدر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود فیلڈ میں نکلیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا جائزہ لیں اور اوور چارجنگ پر جرمانے عائد کریں، آلو، ٹماٹر، پیاز، دالوں، آٹا اور چینی کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ڈی سی آفس لاہور کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی سرپرائز وزٹس بھی کر رہی ہے، جو اشیاء ضروریہ کی فروخت کا سرکاری نرخوں کے مطابق جائزہ لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News