تحریک عدم اعتماد
سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم کی ملاقات ہوئی جس میں میاں ذاکر حسین نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین ایم این اے، پروفیسر نادر ظفر اور رانا خالد منظور بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کا رشتہ میرے والد چوہدری ظہور الٰہی شہید کے دور سے ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں تمام اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
