Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ائیرلائن کی براہ راست پروازیں بحال

Now Reading:

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ائیرلائن کی براہ راست پروازیں بحال
فضائی

کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازیں بحال ہو گئی۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح کیا۔

کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی، پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز 161 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جاناپڑتا تھا، پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔

Advertisement

قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران دوسرے ملکوں سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے نے بہترین کام کیا، پی آئی اے کے ماضی کے اسٹیٹس کو بحال کرنا ہے،ادارے کو منافع بخش بنانا ہے، پی آئی اے سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ کورونا سے ائیر لائن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی،افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد پی آئی اے کا غیر ملکیوں کو نکالنے کا آپریشن قابل ستائش ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر