Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون خواتین میں زیادہ پھیلنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

Now Reading:

اومیکرون خواتین میں زیادہ پھیلنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وبا کا حملہ دیگر ممالک کے نسبت کم شدت کاتھا تھا اور حکومت پاکستان نے اس سے نبرد آزما ہونے کے لئے بہتر اقدامات آٹھائے تھے۔ تاہم یہ وبا ایک بار پھرسراٹھا رہی ہے۔

سرد موسم میں کورونا وبا تیزی سے پھیلتی ہے اور یہی وجہ ہے پاکستان ایک بار پھر اس کی زد میں ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 298 کیسز سامنے آئے ہیں اور تقریباً چھ ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 5-7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ بھی جاری ہے اور اب تک 31 مریضوں اومیکرون کی تصدیق ہو چکی ہے اورحیران کن طور پر ان میں خواتین کی شرح 60 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے حالیہ اضافہ میں اومیکرون ویرینٹ کی مجموعی تعداد 242 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کی نئی  قسم اومیکرون کے خواتین میں پھیلنے کی بنیادی وجہ ماہرین کے نزدیک ویکسی نیشن کا بروقت مکمل نہ کروانا یا اس میں سستی سے کام لینا ہے۔

پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کورونا ویکسین  کے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین ماؤں پر کسی قسم کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

Advertisement

ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ڈوز ضرور لگائیں تاکہ امیکرون کے خلاف اینٹی باڈیز میں اضافہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کا بینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، وزیر قانون سمیت کمیٹی نےان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ قرنطینہ میں ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت، سپیشل اسسٹنٹ حسان خاور، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ اور سیکرٹری انفارمیشن سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 50 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے اور رواں مہینے کے اختتام تک 60 فیصد تک عوام ویکی نیشن لگوا چکے ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ  کہا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئےمحکمہ صحت نے تمام ضروری اقدامات کر لئے ہیں اپنی استعداد کار میں اضافہ کرلیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر