Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنویر سنگھ لیجنڈری اداکار گووندا کے سامنے جذباتی ہوگئے

Now Reading:

رنویر سنگھ لیجنڈری اداکار گووندا کے سامنے جذباتی ہوگئے
رنویر سنگھ

رنویر سنگھ

نامور اداکار رنویر سنگھ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا کے سامنے جذباتی ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی نئی فلم ’83‘ کی کامیابی سمیٹ رہے ہیں جس میں انہوں نے بھارت کو پہلی بار کرکٹ میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم میں ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کپل دیو کی بیوی کا کردار نبھایا ہے۔

رنویر سنگھ بڑے پردے تو جلوے بکھیرتے ہی رہتے ہیں لیکن آج کل وہ چھوٹے پردے پر بھی چھائے ہوئے ہیں اور نجی ٹی وی سے ’دی بگ پکچر‘ نامی ایک پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں جس میں وہ گیم شو کے امیدواروں سے مختلف سوالات کرتے ہیں اور اس دوران انہیں کچھ تصاویر بھی دکھائی جاتی ہیں جس کی مدد سے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی نئے سال کے موقع پر نئی قسط کا پرومو ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے نامور اداکار گووندا کو بطور مہمان بلایا تھا اور اس میں ان کے ساتھ ڈانس سمیت خوب مذاق مستی کی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Bollywood Hungama🎥 (@realbollywoodhungama)

سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رنویر سنگھ پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد کہتے ہیں’’ آج اس شو پر اس خوش قسمت کھڑی میں میرے بھگوان خود چل کر آرہے ہیں، دی ہیرو نمبر ون، گوندا‘‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ اداکار گووندا کا استقبال کرتے ہوئے ان کے ہاتھ چومتے ہیں اور انہیں گلے لگاتے ہیں اور اس دوران وہ جذباتی ہوجاتے ہیں ، ان کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں ، آخر میں وہ ان کے پیر بھی پڑجاتے ہیں۔

Advertisement

آخر میں رنویر سنگھ نے لیجنڈری اداکار سے ڈانس کی فرمائش بھی کی جس پر انہوں نے اپنی 90 کی دہائی کی بلاگ بسٹر فلموں کے گانوں پر بھرپور ڈانس کیا اور پھر رنویر سنگھ کو ٹوپی پر آٹو گراف بھی دیا جسے اداکار نے سینے سے لگاکر کہا یہ ہمیشہ میرے پاس رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر