Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ

ملک بھر میں آئے دن پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں عوام سوال کر رہے ہیں کہ آیا پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں کوئی کمی ہوگی بھی یا نہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے آثار انتہائی کم ہیں۔

 خام تیل پر مبنی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں کم نہیں ہپوں گی بلکہ مزید بڑھیں گی۔

اس لیے اگر آپ پیٹرول سستا ہونے کی امید لگائے بیٹھے ہیں، تو آپ کے ہاتھ صرف مایوسی ہی آئے گی۔

ہوسکتا ہے کہ پہلے کے مقابلے آنے والے دنوں میں آپ کو جیب زیادہ خالی کرنی پڑے۔

Advertisement

حالیہ ایک دو اقدامات کی وجہ سے امید پیدا ہوئی تھی کہ تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال نومبر میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مزید ذخائر سے تیل نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا کی تقریباً تمام اقتصادی طاقتوں نے اپنے ذخائر سے تیل نکالا، جن میں بھارت بھی شامل تھا۔

ابھی آئل ریلیز کا مرحلہ جاری ہے کیونکہ یہ مرحلہ وار طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

بائیڈن اور دیگر ممالک کے فیصلے نے اچھا اثر دکھایا اور تیل کی قیمتیں کچھ دنوں تک کم رہیں۔

لیکن یہ قدم مکمل نہیں رہا اور اب قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

Advertisement

قیمتیں تھوڑی نیچے آنے ہی والی تھیں کہاومیکرون  کے مختلف ویرینٹس آگئے۔ لوگوں نے پھر محسوس کیا کہ تیل کی قیمت گریں گی، کیونکہ قیمتوں میں کمی کا رجحان وائرس کے سابقہ حملے میں دیکھا گیا ہے۔

لوگ وبا میں گھر سے کم نکلتے ہیں، گاڑیاں کم چلتی ہیں اور تیل کی مانگ کم ہوتی ہے، اس سے قیمت میں بھی کمی آتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کی وجہ سے پوری دنیا میں ٹریفک میں 8 سے 9 فیصد تک کمی آئی ہے، لیکن تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں۔

اتنا ٹریفک کم کرنے کے بعد بھی دنیا میں تیل کی مانگ زیادہ ہے جس کی سپلائی نہیں ہو پارہی ہے۔

اوپیک پلس تیل پیدا کرنے والے ممالک پہلے سے کم تیل پیدا کر رہے ہیں۔ جیسے ہی اومیکرون شروع ہوا، بہت سے امریکی کنوؤں نے تیل نکالنے میں کمی کردی اور اب تک سپلائی میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اب سوال یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں کیا کم ہوں گی؟

Advertisement

ٹھنڈ کے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عموماً زیادہ رہتی ہیں۔

سپلائی کے ٹرک اور ٹینکر سڑکوں پر کم ہی نکلتے ہیں، لیکن جیسے جیسے موسم میں گرمی آئے گی، قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

گرمی بڑھنے سے تیل اور گیس کی مانگ بڑھتی ہے اور اس کے نتیجے میں قیمتیں بھی بڑھتی ہیں۔

اس لئے آنے والے وقت میں قیمتیں کم ہونے کی گنجائش کم اور بڑھنے کی زیادہ ہیں۔

کورونا کا قہر جیسے جیسے کم ہوگا، ویسے ویسے سڑکوں پر لوگ اتریں گے۔ تیل اور گیس کی کھپت بڑھے گی، لہٰذا قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر