
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل گلف کوآپریشن کونسل 5 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، دورے کے دوران سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل گلف کوآپریشن کونسل وزیر خزانہ اور مشیر برائے سرمایہ کاری سے بھی ملاقات کریں گے۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات ہیں ، سیکرٹری جنرل کے دورے سے ان تعلقات کو وسعت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News