پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کا سیون سیزن کے لئے ترانہ کل ریلیز کیا جائیگا جبکہ آج پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق زلمی کے ترانے کو معروف میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اینتھم میں معروف پشتو سنگر زر سنگا، زوہا زبیری، سنی خان درانی ، طیب رحمان اور زارا مدنی شامل ہیں۔
The final teaser for Zalmi Main Anthem 2022 ⚡
Quite literally #AayaZALMI
AdvertisementMain Anthem will be launched tomorrow @TCLPak #YellowStorm #Zalmi2022 #YellowIsTheColor #HBLPSL7 pic.twitter.com/aFhoGmqqcS
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 25, 2022
اینتھم میں اسٹار زلمی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے، اینتھم کی ویڈیو کل جاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
