
اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، وبا میں ایک بار پھراضافہ ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام سےاپیل ہےویکسی نیشن کرائیں،آپ کی عمر30 سال سے زائد ہے تو بوسٹرڈوزلگوائیں۔
سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ عوام وبا سے بچاؤ کےلئے ہر ممکن طور پراحتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔
انہوں نے کہاکہ کوروناکےخلاف ایک قوم بن کرکام کیا، این سی اوسی نےقوم کی بہتری کیلئےکام کیا، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔
وفاقی وزیراسدعمر کا مزید کہنا تھاکہ این سی اوسی کی ٹیم کےساتھ کام کرناباعث فخرہے،این سی اوسی نےوہ کام کردکھایاجس کاسوچ نہیں سکتےتھے۔
ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔
Statistics 10 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,002Positive Cases: 1649Advertisement
Positivity %: 3.66%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 617— NCOC (@OfficialNcoc) January 10, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News