Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا شمیم احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری عدالت میں چیلنج

Now Reading:

رانا شمیم احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری عدالت میں چیلنج
رانا شمیم

 شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لامیں رانا شمیم احمد کی بطوروائس چانسلرتقرری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ 

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ دلائل کی روشنی میں عدالت کو مطمئن کیا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان کے قوانین کا اطلاق گلگت بلتستان پر ہوتا ہے؟

وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دوسال تک افسر کوئی دوسرا عہدہ نہیں لے سکتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے چھ ماہ بعد ہی رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

Advertisement

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا شمیم نے خود ہی اپنی تنخواہ 39 لاکھ روپے مقررکی۔ رانا شمیم اب تک 12 کروڑ روپے سے زائد کے فائدے لے چکے ہیں۔ رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا کر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیانِ حلفی توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فردِ جرم عائد کی تھی۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان نے عدالت سےفردِ جرم کی کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی کہ اس عدالت کے ججز پر پورا اعتماد ہے لیکن ایک پر چارج فریم کرنا باقیوں کو چھوڑنا زیادتی ہے۔ بیان حلفی کو خفیہ رکھا۔ میرے وکیل کی غیر حاضری میں مجھ پر فردِ جرم عائد کی جارہی ہے۔

سماعت کی تفصیل مذید پڑھیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر