Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا نے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو یتیم بنا ڈالا

Now Reading:

کورونا نے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو یتیم بنا ڈالا

بھارت میں عالمی وباء کورونا کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ بچے اپنے والد کے سائے سے محروم ہو گئے۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے انڈین نیشنل کمیشن نے کووڈ-19 کی وبا میں یتیم بچوں کا ڈیٹا عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے

کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہندوستان میں اس وبا کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بچے اپنے والدین سے محروم ہو گئے ہیں۔

ملکی پریس میں شائع والی خبروں کے مطابق، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے انڈین نیشنل کمیشن نے کووڈ-19 کی وبا میں یتیم بچوں کا ڈیٹا عوام کے ساتھ شیئر کیا۔

Advertisement

اعداد و شمار میں دیکھا گیا کہ بھارت میں جہاں 4 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ اموات دیکھنے میں آئی ہیں، یکم اپریل 2020 سے اب تک 1 لاکھ 47 ہزار 492 بچے اپنی ماں یا باپ کو کھو چکے ہیں اور بعض بچے اپنے ماں اور باپ دونوں کو کھو چکے ہیں۔

یہ ریکارڈ کیا گیا کہ والدین سے محروم ہونے والے بچوں میں سے 26 ہزار سے زائد کی عمریں 8 سال سے کم تھیں، ان میں سے تقریباً 60 ہزار کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان تھیں، ان میں سے 22 ہزار 763 کی عمریں 14 سے 15 سال اور ان میں سے 22 ہزار 626 کی عمر 16 تا 18 سال ہے۔

بھارت اس وبا کے سب سے زیادہ واقعات والا دوسرا ملک ہے جہاں 37 ملین 6 لاکھ سے زائد افراد  وبا کی زد میں آ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر