Advertisement
Advertisement
Advertisement

خبردار! مولی کو ان تین غذاؤں کے ساتھ کھانا آپ کو بیمار کر سکتا ہے

Now Reading:

خبردار! مولی کو ان تین غذاؤں کے ساتھ کھانا آپ کو بیمار کر سکتا ہے

موسم سرما اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے جن میں بہت سے مزیدار پھل اور سبزیاں شامل ہیں ان ہی میں سے ایک مولی بھی ہے۔

مولی بھی گاجر کی طرح ایک جڑ اور نہایت صحت بخش سبزی ہے۔ حیرت انگیزطور پر مولی اور اس کے پتے دونوں ہی جسم کے لئے ضروری وٹامنز اور منرلزفراہم کرنے کے لئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد اور خشک ہے، مولی اپنے منفرد ذائقہ کی بدولت میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

مولی کو زیادہ ترسلاد کو طورپراستعمال کیا جاتا ہے، جس طرح کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان کا باعث بنتی ہے اسی طرح کچھ سبزیوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جنہیں اگر کسی دوسری سبزی یا غذا کے ساتھ کھایا جائے تو اس کا نقصان کسی بیماری کی صورت میں سامنے آتا ہے مولی کا شمار بھی ان میں سے ایک ہے۔

یہاں پر اس صحت بخش سبزی کے دوسری غذاؤں کے ساتھ استعمال کرنے سے جو نقصان سامنے آتے ہیں ان سے آگاۃ کیا جارہا ہے۔

ٹماٹر

Advertisement

سلاد سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور اس میں جن سبزیوں کو استعمال کیا جاتا ہے ان میں مولی اور ٹماٹرسرفہرست ہے، آپ کو یہ بات جان کر نہایت حیرت ہوگی کہ مولی کو ٹماٹر کے ساتھ رات میں کھانے سے معدے میں گیس کی شکایت پیدا پوسکتی ہے۔

 اس کی ایک وجہ ہے تو یہ ہے کہ رات کا کھانا دن بھر کے طویل وقفے کے بعد کھایا جاتاہے دوسرا مولی دیر سے ہضم ہونے والی سبزی ہے اسی لئے دونوں کو ملا کر استعمال سینے میں جلن کا باعث بھی بن سکتاہے اور یہ جلن معدے میں تیزابیت کا وجہ سے ہوتی ہے جب یہ تیزابیت معدہ کے منہ کی جانب آتی ہے توگیس اور تیزابیت کی وجہ سے کٹھی ڈکاریں بھی آنا شروع وجاتی ہیں۔

دودھ

ویسے تومولی اوردودھ دونوں ہی صحت بخش غذا ہے لیکن ان دونوں کا ایک ساتھ استعمال خطرناک نتائج دے سکتا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مولی میں پائے جانے والے اجزاء اور اس کی تاثیراور دودھ میں موجود کیمیائی اجزاء ایک ساتھ ملنے پر معدے میں بگاڑ کا سبب بن سکتے ہیں اوراس کے ری ایکشن کے طور پر بخار، الرجی اور جسم پر داغ نمودار ہوسکتے ہیں۔

مچھلی

مولی اور مچھلی دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے کسی قسم کی بیماری کا خدشہ تو نہیں ہوتا لیکن اس سے نظام انہضام ضرور متاثر ہوسکتا ہے وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں غذائیں  دیر سےہضم ہوتی ہیں اس لئے ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر