Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیکھنا ہوگا کہ حکومت زمینیں آنکھیں کھول کر دے رہی ہے یا بند کرکے؟ عدالت 

Now Reading:

دیکھنا ہوگا کہ حکومت زمینیں آنکھیں کھول کر دے رہی ہے یا بند کرکے؟ عدالت 
SHC

عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہوگا کہ حکومت زمینیں آنکھیں کھول کر دے رہی ہے یا بند کرکے؟ 

ماڑی پور میں دو ایکٹر اراضی صنعتی مقاصد کے لیے دینے کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے پالیسی طلب کرلی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے، صنعتی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق کیا پالیسی ہے؟ ماڑی پورمیں کون سی انڈسٹری لگائی جا رہی ہے؟ دیکھنا ہوگا وہاں صنعت لگ بھی سکتی ہے یا نہیں؟

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انتہائی قیمتی اراضی صنعتی مقاصد کے نام پر الاٹ کی جاتی ہے۔ پھر صنعتی اراضی پر رہائشی اور کمرشل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اسی اراضی پر پھر فلیٹس کھڑے کیے جاتے ہیں۔ قومی خزانے کو اس عمل سے کیا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

Advertisement

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ شہراب ٹول پلازہ تک جا چکا۔ اسٹیٹ کو کیا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے؟ درخواست گزار حاجی معصم آئندہ سماعت پرعدالت کو مطمئن کرے اوربتایا جائے، صنعتی شعبے میں ان کی کیا خدمات ہیں؟

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں پرانی سبزی سے نئی سبزی منڈی میں دوکان الاٹ نہ کرنے سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے چیئرمین ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کمیٹی علی احمد جوکھیو کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

معروف اورنگزیب نے عدالت کو بتایا  کہ عدالتی حکم کے باوجود کئی برسوں سے دوکان الاٹ نہیں کی جا رہی۔

چوہدری محمد اقبال ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 1992 میں دکان نئی سبزی منڈی میں الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ دو ہزارسترہ تک دوسروں کو دکانیں الاٹ کی گئیں۔ عدالتی احکامات کے باجود دکان الاٹ نہیں کی جا رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر