گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں دی اسلامیہ یونیورسٹی کے 17ویں کانووکیشن کی تقریب منعقد کی گئی، کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور نے کی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی میں 17ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، ملک کی ترقی ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ والدین ، طلباء و طالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میرٹ پر بھرتی کا نتیجہ تعلیمی معیار کی بڑھتی ہوئی بہتری کا ثبوت ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قومی ترقی میں بہاول پور کی بے انتہا خدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ترقی میں والدین کا اہم ترین کردار ہے، . کامیابی کے راستے والدین اور اساتذہ کی عزت و احترام میں ہے۔
کانووکیشن میں 60 پی ایچ ڈی اور 265 ایم فل کی ڈگریوں سمیت 108گولڈ میڈل اور 704 سلور میڈل بھی تقسیم کیے گئے جبکہ 2022 ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس، بی ایس سی گریجویٹس کو ڈگریاں بھی دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
