بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود ہفتہ وار کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں کمی واقع ہونے پر ریاستی حکومت کی جانب سے ہفتہ وار کرفیو اٹھانے کی سفارش کی گئی تھی جسے نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے نامنظور کر دیا اور شہر میں ہفتہ وار کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی صورتحال میں مزید بہتری آنے پر ہفتہ وار کرفیو اٹھانے پر غور کیا جائے گا۔
گورنر آفس نے مارکیٹس کھولنے کے حوالے سے بھی ریاستی حکومت کی سفارش کو مسترد کردیا ہے تاہم لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل نے نئی دہلی حکومت کی جانب سے نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی سفارش کو منظور کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں جمعرات کے روز کورونا کے 12300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز کی شرح میں 10.72 فیصد کمی تھی تاہم اس دوران 43 اموات بھی ہوئیں جو گزشتہ سال جون میں ہونے والی 44 ہلاکتوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اور گزشتہ چند روز میں کیسز 30 ہزار سے کم ہو کر 13 ہزار تک آچکے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں کیسز 23 ہزار سے کم ہو کر 16 ہزار تک آچکے ہیں تاہم نئی دہلی میں اب بھی کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 70 ہزار ہے اور مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
