
بھارتی سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا کو مودی سرکار نے ٹاٹا گروپ کو 18 ہزار کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا۔
بھارتی ہوا بازی کے وزیر جیوتر آدتیہ نے اس فروخت پر کہا کہ ائیر انڈیا کے خسارے اور بڑھتے ہوئے قرضے کے باعث حکومت کے لئے اسے چلانا اب ناممکن ہو چکا تھا۔
وزیر جیوتر آدتیہ نے کہا 31 اگست 2021 تک 61562 کروڑ روپے قرض تھا جس میں سے 46262 کروڑ روپے کا قرض ایک مخصوص فنڈ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
ائیر انڈیا کی نیلامی میں ٹاٹا گروپ نے سب سے زیادہ بولی لگائی تھی، انہوں نے 18 ہزار کروڑ روپے کی بولی لگائی جبکہ اسپائس جیٹ کے چیف اجے سنگھ کی بولی ٹاٹا گروپ سے 2900 کروڑ روپے کم تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا گروپ نے بھارتی حکومت کو 2700 کروڑ بھارتی روپے کی ادائیگی کر کے ائیر انڈیا کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
ٹاٹا گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 15300 کروڑ روپے ائیر انڈیا کے قرضوں کی ادائیگی میں دیئے جائیں گے۔
بھارتی وزیر نے کہا کہ ائیر انڈیا میں حیران کن نقصان ہوا تھا اور اس کا بوجھ ٹیکس دہندگان پر تھا، جس کے نتائچ اچھے نہیں تھے،. انہوں نے کہا اس ڈیل سے ائیر انڈیا کے مردہ جسم میں ایک نئی جان آ گئی ہے، یہ ایک جیت کا لین دین ہے اور مجھے یقین ہے کہ ٹاٹا کی سرپرستی میں ایئر انڈیا کا مستقبل روشن ہے،”.
ائیر انڈیا کے ملازمین میں ادارے کی نیلامی سے کافی تشویش پائی جاتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ٹاٹا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سال تک ائیر انڈیا کے تمام ملازمین اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News