 
                                                      سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک ہونے کا خدشہ
سانحہ مری کے بعد راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے ، ہیکر نے ڈی سی راولپنڈی آفیشل ٹوئٹراکاونٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔
ڈی سی کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہونے سے انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ہیکر ڈی سی کے ٹوئٹر ہینڈل DCRawakpindi@ کو ہیکر نے کوائن بیورو میں تبدیل کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں ٹوئٹر انتظامیہ کو بھی ضابطے کے تحت مطلع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سانحہ مری میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بائیس لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ مری کیسے پیش آیا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 