
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے ان کشمیری نوجوانوں کو جعلی گھیراؤ و تلاش آپریشنز میں شہید کیا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو سری نگر اور کپواڑہ میں شہید کیا گیا جب کہ 2021 میں بھارتی قابض افواج نے 210 کشمیری نوجوانوں کو جعلی گھیراؤ و تلاشی آپریشنز اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں، ماورائے عدالت قتل عام اور جعلی گھیراؤ تلاش آپریشنز میں اضافہ بھارتی بی جے پی آر ایس ایس کے ہندو توا انتہا پسندانہ مسلم کش منصوبوں کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی نعشوں کی ورثا کی اجازت و موجودگی کے بغیر نامعلوم مقامات پر تدفین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ایک ہتھکنڈہ ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد اور ناقابل حق استصواب رائے کو دبانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری پر بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ آپریشنز کا نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان عالمی برادری پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے دباؤ ڈالتا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تاکہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News