اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر نے اسکول اور دفاتر کے اوقات کار میں مناسب وقفہ رکھنے کی تجویز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ارسال کی تھی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پی ڈبلیو ڈی، ڈی ایچ اے ٹو، روات اور جی ٹی روڈ پر موجود 24 تعلیمی اداروں کے لئے ہوں گے، ایس ایس پی ٹریفک کی تجویر پر ڈی سی آفس نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ تبدیلی کا نوٹیفکیشن مورخہ 10 جنوری بروز پیر سے لاگو ہوا، یہ اقدامات اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے اٹھا رہی ہے تاکہ اوقات کی تبدیلی سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
